فلم وائس آف ہند رجب عالمی کیٹیگری میں آسکر کیلئے نامزد
ریاض(شوبز ڈیسک)فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ کو بہترین بین الاقوامی فلم کی کیٹیگری میں آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔
یہ فلم غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے دوران پھنس جانے والی فلسطینی بچی کے آخری لمحات سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے ۔ فلم کے ہدایتکار تونیشی فلم ساز کاوتر بن ہانیا ہیں اور یہ سعودی عرب کے ‘ریڈ سی فنڈ’ کے تعاون سے بنائی گئی ہے ۔اس فلم کی کہانی ہند رجب حمادۃ گرد گھومتی ہے جو گزشتہ سال غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج سے فرار کی کوشش کر رہی تھیں۔ وہ اپنے چھ رشتہ داروں کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھیں کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی صرف وہ ہی زندہ بچی تھیں تاہم انہیں بعد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مدد کے لیے ریڈ کریسنٹ ریسکیو سروس کے ساتھ ان کی ریکارڈ شدہ آخری کالز نے عالمی برداری کو اسرائیل کے خلاف اشتعال دلایا۔