نصرت فتح علی سے ملاقات میری منزل تھی:اے آر رحمان
لاہور(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات ان کی زندگی کا ایک غیرمعمولی اور روحانی تجربہ تھا، جو کسی غیبی مدد سے کم نہیں۔
ایک برطانوی چینل کے خصوصی انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملنا جیسے ان کی منزل تھی۔اے آر رحمان نے بتایا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ گانا ریکارڈ کروایا،،نصرت فتح علی خان نہ صرف ایک عظیم فنکار تھے بلکہ ان کی موجودگی خود ایک درسگاہ تھی، جہاں سے سیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔