میں ویرات کوہلی سے زیادہ بہتر ایتھلیٹ ہوں:انوشکا شرما
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ میں شوہر ویرات کوہلی سے زیادہ بہتر ایتھلیٹ ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما طویل مدت کے بعد ایک نئے اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔
ایک منظر میں دونوں کے درمیان والی بال میچ کا مقابلہ ہوتا دکھایا گیا ہے جس میں انوشکا جیت جاتی ہیں۔ اپنی جیت پر اداکارہ کہتی ہیں، میں نے کہا تھا ناں، میں بہتر ایتھلیٹ ہوں،جواب میں ویرات ہنستے ہوئے کہتے ہیں، اور میں بہتر ڈانسر ہوں۔