کرن جوہر کی فلم ہوم بانڈ آسکر کی دوڑ سے باہر
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ہوم بانڈ کا آسکر کا سفر حتمی نامزدگیوں کے اعلان کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔۔۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے اعلان کے بعد سب کی نظریں اس بات پر مرکوز تھیں کہ آیا بھارت کی آفیشل انٹری فائنل فہرست میں جگہ بنا پائی ہے یا نہیں۔تاہم امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب کووِڈ کے پس منظر میں بننے والی یہ سماجی ڈرامہ فلم بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزدگی حاصل نہ کر سکی۔