سینئر اداکارہ نوشابہ کا 12 سال کی عمر میں شادی کا انکشاف

سینئر اداکارہ نوشابہ کا 12 سال کی عمر میں شادی کا انکشاف

لاہور (آئی این پی)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے کہا ہے کہ ان کی 12 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی اور 14 سال کی عمر میں وہ ماں بن گئی تھیں۔ حال ہی میں نوشابہ بی بی نے ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی کم عمری کی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

نوشابہ بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے ملازمت یا کیریئر کے لیے کوئی وقت نہیں ملا کیونکہ میری شادی 12 سال کی عمر میں ہو گئی تھی، اور اسی عمر میں میں نے ٹیلی وژن پر کام بھی شروع کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں گڑیوں سے کھیل رہی تھی کہ میری شادی کردی گئی، ہم دونوں کے درمیان عمر کا فرق 23 سال تھا، نوشابہ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ میں 14 سال کی عمر میں ماں بن گئی، شوہر نے میرے اداکاری کے کیریئر میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں