کوئی پچھتا وا نہیں زندگی کا ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا:آمنہ شیخ

کوئی پچھتا وا نہیں زندگی کا ہر  فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا:آمنہ شیخ

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و سابقہ سپر ماڈل آمنہ شیخ نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا ہر فیصلہ سمجھداری سے کیا، اسی وجہ سے انہیں کسی بھی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران آمنہ شیخ نے کہا کہ ماڈلنگ اور اداکاری میں بہت فرق ہوتا ہے ، ماڈلنگ کے لیے خواتین میں گلیمرس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جبکہ اداکاری میں گلیمر کی ضرورت نہیں آمنہ شیخ نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں اور ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، میں نے بھی اپنے کیریئر پر بیٹی کی پرورش کو ترجیح دی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں