غیر منصفانہ معاوضے کا نظام اریجیت کی گلوکاری چھوڑنے کی وجہ

 غیر منصفانہ معاوضے کا نظام اریجیت کی گلوکاری چھوڑنے کی وجہ

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے نامور پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ نے گلوکاری سے کنارہ کشی کی وجہ بالی ووڈ کے غیر منصفانہ معاوضے کے نظام کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فنکاروں کو مار رہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ارجیت سنگھ کی جانب سے بطور پلے بیک سنگر پرفارم کرنا چھوڑنے کے کے فیصلے نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری فلم انڈسٹری کو حیران کردیا ہے ۔ ارجیت اس فیصلے پر کافی عرصے سے غور کر رہے تھے ۔مختلف انٹرویوز میں انہوں نے اپنی ذاتی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی شناخت اور آواز سے ایک وقت میں عدم وابستگی محسوس ہونے لگی، یہاں تک کہ ان کا اپنا نام بھی انہیں ناگوار لگنے لگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں