ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی  وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین میں بحث چھیڑ دی ہے ۔

یہ ویڈیو فیشن ڈیزائنر عمر عالم کی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی جہاں دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے اور مسکراتے دکھائی دئیے ۔سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین ایک شادی شدہ شخص ہیں اس لیے اس قسم کی بے تکلفی مناسب نہیں۔ چند صارفین نے اداکارہ اقراء عزیز کی غیر موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں