سحر خان مداحوں کی پذیرائی پر جذباتی ہوگئیں
کراچی (آئی این پی)اداکارہ سحر خان مداحوں کی جانب سے اپنی پذیرائی بارے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی اداکاری کی تعریفوں پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے ڈرامہ پاکیزہ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے تکلیف دہ تجربات کا اظہار بھی کیا۔اداکارہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں آپ سب کی شکر گزار ہوں کہ آپ اس ڈرامے کو اتنی حساسیت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور ہمیں بے پناہ محبت دے رہے ہیں۔