بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ ذاتی ہے :شان شاہد
لاہور (آئی این پی)اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ ذاتی ہے اپنے اس مؤقف کو کسی پر مسلط نہیں کرنا چاہتا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شان شاہد کا کہنا تھا کہ میں بھارت میں اس لیے کام نہیں کرتا کیونکہ میرے والد کا نام ریاض شاہد ہے ، میں نے خود وہاں کام کرنے سے انکار کیا ہے ، تاہم میں دوسروں کے خلاف نہیں ہوں۔
میرا ماننا ہے کہ فنکاروں کو جہاں بھی موقع ملے ، کام کرنا چاہیے ، خصوصاً اس لیے کہ پاکستان میں فنکاروں کے لیے گزر بسر دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔سینئر اداکار نے کہا کہ کچھ ذاتی وجوہات، بالخصوص مسئلہ کشمیر کی بنا پر، میں بھارت میں کام نہیں کرنا چاہتا۔ میں دوسرے فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے خلاف نہیں ہوں، مگر براہِ کرم مجھ سے ایسا کرنے کا مطالبہ نہ کیا جائے ۔