سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی کی افواہیں تیز
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سجل علی اور ان کے مبینہ بوائے فرینڈ حمزہ سہیل ایک بار پھر شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں آ گئے۔
اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کی شادی کی تقریب میں سجل علی اور حمزہ سہیل کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر جاری شادی کی افواہوں کو مزید ہوا دے دی۔تقریب کے بعد اداکار ضرار خان نے تصاویر پر مشتمل ایک کیروسل شیئر کیا، جس میں سجل اور حمزہ کو نو بیاہتا جوڑے خاقان اور سبینہ کے ساتھ دیگر دوستوں کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔