میں ایلومیناٹی نہیں ہوں،ہانیہ عامر کا مشی خان کے الزامات پر رد عمل
کراچی (آئی این پی)اداکارہ ہانیہ عامر نے سینئر اداکارہ ومیزبان مشی خان کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے ایلومیناٹی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ مشی خان نے انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان میں موجود مبینہ ایلومیناٹی نشانات کی نشاندہی کی، جس کے بعد ہانیہ عامر نے ویڈیو پیغام میں ان الزامات کی تردید کی۔
اداکارہ نے کہا نہیں، میں ایلومیناٹی نہیں ہوں، اب یہ سب بند ہو جانا چاہیے ، سب باتیں ختم ہونی چاہئیں، میں ایک محنت کرنے والی لڑکی ہوں، جو کام پر جاتی ہے ، میں اتنی چیزیں ہینڈل نہیں کر سکتی۔