لوگ نہیں چاہتے گلوکار خود فلم سے بڑے بن جائیں:ابھیجیت ساونت

لوگ نہیں چاہتے گلوکار خود فلم سے  بڑے بن جائیں:ابھیجیت ساونت

ممبئی (آئی این پی) بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت نے اریجیت سنگھ کے پلے بیک گلوکاری چھوڑنے کے اعلان کے بعد ایک انکشاف کیا ہے ۔

انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ابھیجیت ساونت نے کہا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ گلوکار خود فلم سے بڑے بن جائیں، اس لیے انہیں ایک خاص رقم ادا کی جاتی ہے ، ہمیں اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم اپنی روزی روٹی برقرار رکھ سکیں۔ ہمیں جو بھی رقم ملتی ہے ہم اسے قبول کرتے ہیں کیونکہ اگر ہم ایسا نہیں کرتے ہیں تو کوئی اور کرے گا، ہمارا بہت استحصال ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں