اریجیت سنگھ کے پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر لکی علی کا ردِعمل

 اریجیت سنگھ کے پلے بیک سنگنگ  چھوڑنے پر لکی علی کا ردِعمل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار لکی علی نے ساتھی گلوکار اریجیت سنگھ کے کیریئر کے عروج پر پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ اریجیت سنگھ کے اندر کچھ ایسا ضرور ہے جس نے انہیں پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر مجبور کیا۔

فیصلے کی وجہ سمجھنے کیلئے اس کی جگہ کھڑے ہو کر سوچنا پڑے گا کہ وہ کیا محسوس کر رہا ہے ۔ ارجیت کے فیصلے سے پوری طرح متفق ہوں اور اس میں کوئی نقصان بھی نہیں ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اریجیت یقیناً آزاد اور ذاتی نوعیت کی موسیقی تخلیق کرتے رہیں گے ، سبھی کو اپنا راستہ خود بنانا ہو گا جیسا کہ ہم نے بنایا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں