مراکشی گلوکار سعد لامجرد بھارتی اداکار سلمان خان کے مشکور
ممبئی(شوبز ڈیسک)مراکش کے موسیقار و گلوکار سعد لامجرد بھارتی اداکار سلمان خان کے مشکور ہیں۔ سعد لامجرد نے انسٹاگرام پر سلمان خان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔اُنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اپنے بھائی سلمان خان سے ایک بار پھر مل کر دلی خوشی ہوئی۔
قگلوکار نے مزید لکھا ہے کہ مجھے اپنے قریبی لوگوں اور دوستوں کے درمیان خوش آمدید کہنے اور اپنے خاندان کا ایک حصہ سمجھنے کیلئے آپ کا شکریہ۔اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ پیارے سلمان! آپ کے ساتھ بیٹھنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز کی بات ہے ۔