اے آر رحمان پر تنقید، پرکاش راج کی کنگنا رناوت پر تنقید

اے آر رحمان پر تنقید، پرکاش  راج کی کنگنا رناوت پر تنقید

ممبئی(این این آئی)بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے حالیہ مؤقف پر اداکارہ کنگنا رناوت کی تنقید پر گفتگو کرتے ہوئے پرکاش راج نے کہا کہ اے آر رحمان کو اپنے کام یا حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں۔

پرکاش راج نے بغیر نام لیے کہا کہ اگر کوئی فنکار کسی فلم میں کام کرنے سے انکار کرتا ہے تو صرف اسی بنیاد پر اسے ملک دشمن قرار دینا افسوسناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو ذاتی دشمنی میں بدلنا اور غداری جیسے سنگین الزامات لگانا ایک خطرناک رجحان بن چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں