معروف برطانوی ریپر اوکلی نیل نے اسلام قبول کرلیا

معروف برطانوی ریپر اوکلی نیل نے اسلام قبول کرلیا

لندن(آئی این پی ) برطانیہ کے معروف ریپر اوکلی نیل سیزر سو، جو پیشہ ورانہ طور پر سینٹرل سی کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ۔یہ اعلان حالیہ ایک لائیو سٹریم کے دوران سامنے آیا، جہاں 25 سالہ آرٹسٹ نے بتایا کہ انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے اور باضابطہ طور پر دین اسلام اختیار کر لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا نام بدل لیا اور شہادت دی، اب میں مسلمان ہوں اور اس دوران سٹریم میں موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی۔اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے عوامی سطح پر کسی رسمی مذہب کا اعلان نہیں کیا تھا۔ وہ 4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہوئے ، ان کی والدہ انگریز اور والد گیانیز اور چینی نسل کے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں