فنکار اداکاراؤں پر کالا جادو کرانے آتے ہیں:راجہ حیدر
لاہور (آئی این پی )اداکار و ماہرِ نجوم راجہ حیدر نے پاکستانی اداکاراؤں کے خلاف کالا جادو کرانے کی کوششیں سے متعلق انکشاف کیا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھ سے معروف اداکاروں خاص طور پر اداکاراؤں پر کالا یا براؤن میجک کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسی خواہشات رکھنے والے افراد کا تعلق بھی شوبز سے ہی ہوتا ہے ، اداکار نے واضح کیا کہ میں نے کبھی اس قسم کی درخواست قبول نہیں کی، لیکن ایسے افراد بضد ہوتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ اگر میں انکار کروں گا تو کسی اور سے یہ کام کروا لیں گے ۔راجہ حیدر کے مطابق یہ تلخ حقیقت ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اس نوعیت کے رجحانات موجود ہیں۔