کاسٹنگ کاؤچ رضامندی سے ہوتی ہے :شمین خان
کراچی (آئی این پی) اداکارہ شمین خان نے کاسٹنگ کاؤچ بارے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ مجبوری نہیں رضامندی سے ہوتی ہے۔۔۔
شمین خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا وجود اس طرح نہیں ہے جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے ، کسی کو مجبور نہیں کیا جاتا بلکہ اگر کوئی اس راستے کا انتخاب کرتا ہے تو وہ اس کی اپنی مرضی ہوتی ہے تاہم میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ کوئی جھوٹ بول رہا ہے ، لیکن میرے خیال میں یہ سب کسی کے ذاتی فیصلے کا نتیجہ ہوتا ہے ، زبردستی نہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بعض نئی اداکارائیں چند پروجیکٹس کے بعد ہی مہنگی گاڑیاں اور پرتعیش طرزِ زندگی اختیار کر لیتی ہیں ۔