رائٹر نہیں تو آپ ہیرو نہیں،ناصر ادیب شان شاہد پر برہم
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے رائٹر ناصر ادیب نے لیجنڈ اداکار شان شاہد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکار شان شاہد کی عید الفطر کے موقع پر ایک نئی پنجابی فلم 'بھلا' ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے ۔
فلم کی پروموشن کی ایک تقریب میں اداکار سے سوال کیا گیا کہ فلم کے رائٹر ناصر ادیب ساتھ موجود کیوں نہیں ہیں؟ اس پر اداکار نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ کہیں بیٹھ کر برائیاں کررہے ہوں گے اس پر ناصر ادیب نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شان صاحب کیا میں لوگوں کی برائیاں کرتا ہوں؟ آپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کے ہیرو ہیں؟ بغیر رائٹر کے ہٹ ہوکر دکھائیں ،آپ خود وقت کی پابندی نہیں کرتے اور گھنٹوں انتظار کرواتے ہیں، سکرپٹ پر اعتراض کرتے ہیں، اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرواتے ہیں اور یہ ڈائریکٹر کو ڈائریکٹر نہیں سمجھتے ۔