سٹیج پر برہمی کا اظہار، عاصم اظہر نے وضاحت پیش کردی

سٹیج پر برہمی کا اظہار، عاصم اظہر  نے وضاحت پیش کردی

کراچی (آئی این پی) گلوکار عاصم اظہر نے اپنے حالیہ کنسرٹ کی ایک وائرل ویڈیو پر وضاحت پیش کردی ہے جس میں وہ سٹیج پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دئیے تھے ۔

 انسٹا گرام پر جاری بیان میں عاصم اظہر نے کہا کہ وہ عموماً وضاحتیں پیش نہیں کرتے ، تاہم اس معاملے پر مزید غلط فہمیاں پھیلنے سے پہلے حقیقت بیان کرنا ضروری سمجھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ویڈیو میں جس شخص کو وہ مخاطب کر رہے تھے وہ کوئی مداح نہیں بلکہ سکیورٹی ٹیم کا رکن تھا اور شو کے دوران ہجوم میں موجود لڑکیوں اور بچوں کو دھکے دے رہا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں