امریکی اداکار جیمز وان ڈیربیک 48 سال کی عمر میں چل بسے
لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں چل بسے ۔ جیمز وان ڈیر بیک کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے اہل خانہ نے خود یہ خبر مداحوں کو دی ۔
اہل خانہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ جیمز ڈیوڈ وان ڈیر بیک جمعرات کی صبح چل بسے ۔پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ اداکار نے اپنی زندگی کے آخری ایام ہمت اور وقار کے ساتھ گزارے ۔پوسٹ میں مداحوں سے اس مشکل گھڑی میں ڈیوڈ وان ڈیر بیک کے خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی گئی۔