ڈونیشن تنازع پر ابرار الحق کی خاتون صحافی سے بدتمیزی
لاہور(شوبزڈیسک ) ڈونیشن تنازع پر گلوکار ابرار الحق کی خاتون صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیووائرل ہوگی ،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابرار الحق خاتون صحافی سفینہ خان سے بحث کرتے ہوئے نظر آئے اور انہیں بار بار وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے کا طعنہ دیتے رہے ۔
سفینہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تو آپ کے اس کنسرٹ میں موجود ہی نہیں تھے ، ویڈیو وہاں موجود آپ کے لوگوں نے وائرل کی۔ لیکن ابرار الحق کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھے ۔ابرار الحق نے سفینہ خان سمیت دیگر صحافیوں کو ن لیگ کا سپورٹر قرار دیتے ہوئے کہا ڈونیشن والے معاملے کی وضاحت بھی دی۔ کہ انہوں نے اپنی جیب سے زمین خرید کر ہسپتال بنایا اور لوگوں نے ڈونیشن دیا۔ دوران کنسرٹ جو ویڈیو وائرل ہوئی، وہ اس آدمی نے ہسپتال کے لیے ڈونیشن دیا تھا۔ اب میں اس وقت کسی بینک میں جاکر تو وہ پیسے جمع نہیں کروا سکتا تھا۔ اس لیے پیسے جیب میں ڈالے ۔بعد ازاں سفینہ خان نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ابرار الحق اور صحافی کے درمیان ہونے والی غلط فہمی ختم ہونے کے بعد خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔