اداکارہ ہمانشی کھرانا سے 10کروڑروپے بھتہ طلب

اداکارہ ہمانشی کھرانا سے 10کروڑروپے بھتہ طلب

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارتی اداکارہ ہمانشی کھرانا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، لارنس بشنوئی گینگ نے ان سے 10کروڑ روپے بھتہ مانگ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مبینہ دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے اداکارہ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے ۔

اداکارہ نے اپنی شکای میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں جمعہ سے جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مبنی ای میلز موصول ہو رہی تھیں۔ ای میل بھیجنے والے نے خود کو ذیشان اختر ظاہر کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ دہرایا اور ای میلز کے ساتھ آڈیو پیغامات بھی منسلک کیے ۔موہالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کال چندی گڑھ سے کی گئی اور اس کا تعلق بیرونِ ملک سے سرگرم گینگ نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں