آج کل سوشل میڈیا ہی اصل بزنس ہے :نادیہ افگن
کراچی (آئی این پی) اداکارہ نادیہ افگن نے سوشل میڈیا پر سیلیبریٹیز کے طرزِ عمل سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا محض رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ باقاعدہ کاروبار بن چکا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران نادیہ افگن نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا ہی اصل بزنس ہے ، یہ کمائی کا ذریعہ ہے ، اسی لیے اداکاروں کو ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کی بنیاد پر کام ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا زیادہ فالوونگ رکھنے والوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور یہ ٹھیک ہے ، وقت کا تقاضا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ان دنوں اسلام کے بارے میں مطالعہ کر رہی ہوں اور اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ انسان کو اپنی نجی زندگی کو حد درجہ خفیہ رکھنا چاہیے ۔