گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی عائشہ جہانزیب کا طبی مسائل کا انکشاف
کراچی (این این آئی)میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے گھریلو تشدد کے باعث پیش آنیوالے صحت کے مسائل سے پردہ اٹھا دیا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ جہانزیب نے کہا کہ الحمدللہ! میں اب بالکل ٹھیک ہوں، انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کے باعث مجھے شدید طبی مسائل کا سامنا رہا ہے ، مختلف وجوہات کی بنا پر میری 4 سے 5 ڈسکس اپنی جگہ سے ہٹ گئی تھیں، دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے مجھے بے حد محنت اور جدوجہد کرنا پڑی۔عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میرے بچے مجھے واش روم تک اٹھا کر لے جاتے تھے ۔