گووندا نے پاکستان مخالف فلمیں نہ کرنیکی وجہ بتا دی

 گووندا نے پاکستان مخالف فلمیں نہ کرنیکی وجہ بتا دی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار گووندا ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک وائرل کلپ کے باعث خبروں میں ہیں، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایسی فلموں میں کام نہیں کرتے جس میں کسی ملک یا قوم کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی جائے۔

 حال ہی میں ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں گووندا نے بتایا کہ میں نے 2001 کی بلاک بسٹر فلم غدر، ایک پریم کتھا میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ غدر میں زبانی بدکلامی تھی، میں ویسے بھی ایسی فلمیں نہیں کرتا جہاں مجھے کسی کو گالیاں دینی ہوں، خاص طور پر کسی ملک کے خلاف، میں کسی کے لیے بھی ایسا کام نہیں کرتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں