افریقی گلوکار نے ملکہ ترنم کا مشہور گیت گا کر سب کو حیران کر دیا
نیو یارک (این این آئی)افریقی گلوکار نے ملکہ ترنم نور جہاں کا مشہور پنجابی گیت گانے پر خوب داد سمیٹ لی۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں افریقی گلوکار فاضل نے نور جہاں کا گیت سانو نہر والے پل تے بلا کے انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا ہے ، گلوکار نے ناصرف اصل دھن کو برقرار رکھا بلکہ تلفظ اور انداز میں بھی ملکہ ترنم کی جھلک پیش کی۔رپورٹس کے مطابق ویڈیو کو صرف 2 روز میں 50 لاکھ سے زائد ویوز ملے ، جبکہ مجموعی طور پر اس کے ویوز 1 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں۔