ہمارے بیڈرومز علیحدہ ہیں، شمعون کی چوتھی بیوی کا انکشاف
لاہور(شوبزیسک)نامور اداکار وہدایت کار شمعون عباسی کی چوتھی اہلیہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیڈ رومز علیحدہ علیحدہ ہیںاور یہ فیصلہ ان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دوسرے کو ہمیشہ اسپیس دیتے ہیں اور یہی بات ان کی شادی کو خوبصورت بناتی ہے اور ان کے درمیان بہتر رابطے کا سبب بنتی ہے۔ ایک دوسرے کو اسپیس دینا ضروری ہے کیوں کہ ہر انسان کو سکون حاصل کرنے کے لیے اپنی ذاتی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کو یہ آزادی دیتے ہیں تاہم وہ ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور بات چیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے ، ذاتی اسپیس رکھنا ایک صحت مند عمل ہے اور وہ ہمیشہ اس اصول پر عمل کرتے ہیں۔واضح رہے کہ شمعون عباسی کی پہلی شادی اداکارہ جویریہ عباسی ،دوسری اداکارہ حمائمہ ملک تیسری جویریہ رندھاوا سے ہوئی اور اب اس وقت وہ اداکارہ شیری شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ان کی شادی کو پانچ سال ہو چکے ہیں۔