سلمان کے والد ہسپتال میں داخل، سب بہن بھائی پہنچ گئے
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کردیا گیا اورسب بہن بھائی وہاں پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ خاندان نے ابھی تک ان کی ہسپتال میں داخل ہونے کی وجہ باضابطہ طور پرتصدیق نہیں کی لیکن ان کی حالت کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس کا انتظار ہے ۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ سلمان خان کو ہسپتال پہنچتے اور بعد میں بھاری سکیو میں ہسپتال سے نکلتے دیکھا گیا۔بال ووڈ سپر سٹار سیاہ ٹی شرٹ اور کیپ میں ملبوس تھے لیکن انہوں نے ہسپتال کے باہر موجود میڈیا نمائندوں سے کوئی بات نہیں کی۔ آئیکونک سکرین رائٹنگ جوڑی سلیم جاوید (سلیم خان اور جاوید اختر) نے کئی نمایاں فلمیں تخلیق کیں جنہوں نے 1970 کی دہائی میں مین سٹریم ہندی سینما کی شکل بدل دی۔ ان کے سب سے مشہور فلموں میں ‘شولے’، ‘زنجیر’ اور ‘دیوار’ شامل ہیں، یہ فلمیں نہ صرف کمرشل طور پر شاندار کامیاب ہوئیں بلکہ ثقافتی طور پر بھی دیرپا اثر چھوڑ گئیں۔