رمضان المبارک میں پنجاب بھر کے تھیٹرز بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

 رمضان المبارک میں پنجاب بھر کے  تھیٹرز بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (شوبزڈیسک) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ماہ رمضان المبارک کے احترام میں پنجاب بھر کے تھیٹرز بند کر دیئے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں تھیٹرز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

رمضان المبارک میں عوامی تقدس کے پیشِ نظر تمام تھیٹرز پر پابندی ہو گی، پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے احکامات کے مطابق تھیٹرز عارضی طور پر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان کے دوران فلم اور ڈرامہ تھیٹرز عوام کیلئے بند رہیں گے جبکہ دیگرتھیٹر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں