حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

لاہور(شوبزڈیسک)وفاقی حکومت نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بتایاگیاہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کی مناسبت سے عالمی معیار کی تاریخی سیریز تیار کی جائیں گی۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ محض تقریب نہیں بلکہ قومی تجدید اور فکری احیاء کا اہم سنگِ میل ہوگا، بامقصد کہانی سنانا قوم سازی کا طاقتور ذریعہ ہے ۔

نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی سفر، آئین پسندی اور قومی اقدار سے جوڑا جائے گا، قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار عالمی سطح پر آج بھی مؤثر اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں، حکومت کی جانب سے عالمی معیار کی پروڈکشن کے لیے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں