فوٹوگرافر سے میرے رویے کا اثر نواسے کے کیریئر پر نہیں پڑیگا،:جیا بچن
ممبئی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ جیا بچن نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ ان کے پاپارازیز کے ساتھ کبھی کبھار تلخ رویے سے ان کے نواسے اگستیا نندا کے فلمی کیریئر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگستیا اپنی قسمت خود طے کرے گا اور اس کا میڈیا سے تعلق اس کی شخصیت سے الگ ہوگا۔جیا بچن نے ایک انٹرویو میں کہا، ‘زمین پر کوئی طاقت میرے نواسے کی قسمت نہیں بدل سکتی۔ اگر اگستیا کا سٹار بننا اس کی تقدیر میں ہے تو کوئی چیز اسے روک نہیں سکتی۔ اس کا میڈیا کے ساتھ اپنا تعلق ہوگا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔