دادی کی میت پر ہنسی کیوں آئی ہیری سٹائلز نے وجہ بتادی
لندن(شوبز ڈیسک)برطانوی گلوکار ہیری سٹائلز نے بتایا کہ وہ اپنی دادی کی آخری رسومات کے دوران ہنس پڑے تھے ، جس کی ایک عجیب لیکن دلچسپ وجہ تھی۔گلوکار نے بتایا کہ جب وہ اپنی دادی کی آخری رسومات میں موجود تھے تو جیسے ہی رسومات شروع ہوئیں، پس منظر میں ‘‘دی لانگ اینڈ وِنڈنگ روڈ’’ بجنے لگا۔
یہ غیر متوقع لمحہ انہیں اتنا عجیب لگا کہ وہ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال بظاہر نامناسب ہے ، لیکن اسی لمحے انہوں نے سوچنا شروع کیا کہ اگر آخری رسومات کیلئے مخصوص گانوں کی فہرست بنائی جائے تو وہ کیسی ہوگی۔