رانیا راؤ سونے کی سمگلنگ کیس کی چارج شیٹ میں شامل

رانیا راؤ سونے کی سمگلنگ  کیس کی چارج شیٹ میں شامل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ کو بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سونے کی سمگلنگ کے کیس کی چارج شیٹ میں شامل کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک سال میں بھارت میں 127 کلو گرام سے زائد سونا سمگل کر کے ہینڈلرز اور جیولرز کے ذریعے ملکی مارکیٹ میں فروخت کرتا رہا ہے ۔

چارج شیٹ میں رانیا راؤ کے ساتھ اس کے مبینہ ساتھی ترن اور بیلاری کے سونے کے کاروباری شخص ساحل کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، یہ چارج شیٹ بنگلورو کی عدالت میں دائر کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں