دیپیکا پڈوکون نے شاہ رخ کو پسندیدہ اداکار قرار دیدیا
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیدیا ۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونے والی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اداکارہ نے کہا ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔