رات گئے کھانا دل اور شوگر کے لیے خطرہ، نئی تحقیق

رات گئے کھانا دل اور شوگر کے لیے خطرہ، نئی تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)رات کے اوقات میں سنیکس یا کھانے کی عادت صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔ عالمی طبی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے اوقات کو جسم کی قدرتی حیاتیاتی گھڑی کے مطابق رکھنے سے نہ صرف نیند اور بیداری کے نظام میں بہتری آتی ہے بلکہ دل اور میٹابولزم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کارڈیو میٹابولک نظام کی خرابی کئی دائمی بیماریوں سے جڑی ہوتی ہے ، جن میں دل کے امراض، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور نان الکوحلک فیٹی لیور شامل ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کھانے کے اوقات کو منظم کرلیا جائے تو اس کے فوائد بعض صورتوں میں کیلوریز کم کرنے والی روایتی ڈائٹ کے برابر ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند جسم میں دن کے وقت دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر قدرتی طور پر زیادہ ہوتے ہیں جبکہ رات کے وقت ان میں کمی آتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں