شراب پالیسی کیس :اروندکیجریوال سمیت 23ملزم بری

شراب پالیسی کیس :اروندکیجریوال سمیت 23ملزم بری

ایکسائز پالیسی میں کسی بڑی سازش یا مجرمانہ نیت کا کوئی ثبوت نہیں ملا:عدالت سی بی آئی کی تفتیش پرعدالت کے سخت سوال ،افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

نئی دہلی (اے ایف پی)دہلی کی ایک مقامی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال سمیت 23ملزموں کو بری کردیا ،اروند کیجریوال کو مارچ 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا ۔عدالت نے ٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیرِ اعلیٰ منیش سسودیاسمیت 23افراد کو بری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایکسائز پالیسی میں کسی بڑی سازش یا مجرمانہ نیت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج جیتندر سنگھ نے کہا کہ 23 ملزموں میں سے کسی کے خلاف بھی بادی النظر میں قابلِ اعتماد مقدمہ ثابت نہیں ہوتا۔عدالت نے تفتیشی ایجنسی سنٹرل بیورو انویسٹی گیشن کی تحقیقات کے طریقۂ کار پر سخت سوالات بھی اٹھائے ، عدالت نے کہا ہے کہ سی بی آئی نے زیادہ تر ملزموں کو سرکاری گواہ بنا کر ان کے بیانات پر انحصار کیا جو کہ آئینی اصولوں کے خلاف ہے ۔ عوامی ملازم کلدیپ سنگھ کو ملزم نمبر ایک بنانے پر متعلقہ افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔فیصلے کے بعد اروند کیجریوال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ، ایک منتخب وزیرِ اعلیٰ کو گھر سے گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا اور الزامات لگائے گئے ، مگر آج سچ سامنے آ گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں