پاکستان اچھا کام کر رہا ہے:ٹرمپ
مداخلت نہیں کروں گا،پاکستان کے وزیراعظم عظیم ،جنرل عظیم:امریکی صدر
واشنگٹن (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ پاکستان اچھا کام کر رہا ہے ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری لڑائی میں امریکا مداخلت کر سکتا ہے لیکن میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے ۔وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف جنگ شروع کی ہے ، کیا انہوں نے آپ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے ؟،اس پر ٹرمپ کا جواب تھا کہ میں مداخلت کرتالیکن آپ کو تو معلوم ہوگا کہ میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے ، ان کا وزیر اعظم عظیم ہے ، وہاں عظیم جنرل ہے ، عظیم رہنما ہے ،وہ دو ایسی شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت عزت کرتا ہوں۔پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا۔