ڈیڑھ فٹ کی طالبہ، ماں کی گود میں سکول جاتی ہے
اوڈیشہ (نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ طالبہ سنیتا اپنی جسمانی معذوری کے باوجود تعلیم کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس کا قد صرف ڈیڑھ فٹ ہے ، مگر اس کے حوصلے اور عزم نے اسے عام بچوں کی طرح سکول جانے اور امتحان دینے کا حوصلہ دیا ہے ۔
ریاست اوڈیشہ کے ضلع دھینکنال ضلع کے علاقے کاماخیا نگر بلاک کے گاؤں کاتا کی 14 سالہ سنیتا نائک اس وقت دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شریک ہے ۔ اس کا قد محض ڈیڑھ فٹ ہے ، مگر جس اعتماد اور مستقل مزاجی کے ساتھ وہ امتحان دے رہی ہے ، ہر امتحانی دن اس کی والدہ سنجو نائک اسے اپنی گود میں اٹھا کر مرکز تک لے کر آتی ہیں۔ امتحان کے دوران ایک دور کے رشتہ دار بطور معاون لکھاری اس کے ساتھ موجود ہوتا ہے ۔ سنیتا آہستہ آواز میں سوالوں کے جواب بولتی جاتی ہے اور معاون انہیں جوابی کاپی میں تحریر کرتا ہے ۔