غزہ میں نسل کشی ناقابل برداشت،اسرائیلی خلاف ورزیاں فوری بندکی جائیں:اسحاق ڈار

غزہ  میں  نسل  کشی  ناقابل  برداشت،اسرائیلی  خلاف  ورزیاں  فوری  بندکی  جائیں:اسحاق  ڈار

امن ، ترقی اور تعاون کیلئے او آئی سی کا کردار اہم ،اسرائیلی جارحیت کسی صورت قبول نہیں :اجلاس سے خطاب اسلامی ممالک کو صورتحال پر تشویش ، نائب وزیراعظم کی بنگلہ دیش، مالدیپ فلسطینی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

ریاض،اسلام آباد (دنیا نیوز،وقائع نگار) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی ناقابل برداشت ہے ، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں۔او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، پاکستان غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے امن ، ترقی اور تعاون کیلئے او آئی سی کا کردار اہم ہے ، اسرائیلی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائے گا، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں، اسرائیلی اقدامات امت مسلمہ کیلئے شدید تشویش کا باعث ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کی بحالی کیلئے اقدامات ضروری ہیں، غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہئے ، فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے غیر قانونی آبادکاری قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کیلئے برادر ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے ، پاکستان آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے ، وزیراعظم نے غزہ امن بورڈ میں فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ نائب وزیر اعظم نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے ،غیر معمولی اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش، مالدیپ اور فلسطین کے وزرائے خارجہ، تر کیہ کے نائب وزیر خارجہ اور صومالیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور، مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں