پاکستان کی سرحدیں آہنی دیوار،ٹکرانے والا ہر فتنہ پاش پاش ہوگا:مریم نواز

پاکستان  کی  سرحدیں  آہنی  دیوار،ٹکرانے  والا  ہر  فتنہ  پاش پاش  ہوگا:مریم  نواز

جو زبان دشمن کو سمجھ آتی ، اسی زبان میں اسے جواب دیا جائیگا،پاکستان ناقابلِ تسخیر تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا:وزیراعلیٰ 5 لاکھ ٹن سے زائد آلوکاایکسپورٹ آرڈر، ایگریکلچر انٹرنیز کا وظیفہ 70ہزار کرنیکی منظوری،مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس

لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آپریشن غضب للحق میں دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشنغضب للحق کی فیصلہ کن کارروائی کو پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی قرار دیدیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی جانب جو میلی آنکھ اٹھے گی نوچ لی جائے گی، جو ہاتھ اٹھے گا توڑ دیا جائے گا۔سلام ہے ان غازیوں پر جنہوں نے ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابلِ عبور ہیں۔آپریشن غضب للحق خوارج کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔پاکستان کی سرحدیں آہنی دیوار ہیں ٹکرانے والا ہر فتنہ پاش پاش ہوگا۔وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ،جو زبان دشمن کو سمجھ آتی ہے ، اب اسی زبان میں اسے جواب دیا جائے گا۔پاکستان ناقابلِ تسخیر تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔بعدا زاں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں ایگریکلچر سیکٹر میں ریفارمز کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ،مریم نواز نے ایگریکلچر انٹرنیز کواپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام میں شامل کرنے اورماہانہ وظیفہ 70ہزارروپے کرنے کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں آلو کے کاشتکاروں کیلئے 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہروف ٹاپ ہائیڈرو پونک پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، دو مرلہ چھت پر 280 سے 350 پودے لگائے جا سکیں گے ۔ پولیتھین شیٹ اور مخصوص سٹرکچربنا کر گھر کی چھت پر 10سے زائد قسم کی سبزیاں اگائی جا سکیں گی۔ ہائیڈروپونکپراجیکٹ کے ذریعے سبزیوں کی 32گنا تک زائد پیداوار حاصل کی جا سکے گی۔ اجلاس میں روف ٹاپ ہائیڈرو پونک پراجیکٹ کے تحت ہاؤسنگ سوسائیٹوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے لاہور میں 10 پائلٹ پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں 10ہزار ڈیزل ٹیوب کی سولرائزیشن سکیم کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 2028تک 28ہزار سپر سیڈرز دینے کاہدف مقرر کر دیا جبکہ سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 16اعشاریہ 5 ملین ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا جبکہ 22اعشاریہ 30 میٹرک ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سیالکوٹ کے گاؤں وریو پہنچ گئیں اورچیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی کی چچی،وزیر مملکت منصوبہ بندی ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ پر انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں