سبزیاں کینسر کی 5اقسام سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے بہترین

سبزیاں کینسر کی 5اقسام سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے بہترین

لندن(نیٹ نیوز)اگر آپ کینسر کی متعدد اقسام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو سبزیاں کھانا عادت بنالیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیاں کھانے سے کینسر کی 5 اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے ۔

 تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سبزیاں کھانے کی عادت سے لبلبے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 21 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔اسی طرح مثانے کے کینسر کا خطرہ 12 فیصد اور بریسٹ کینسر کا خطرہ 9 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ سبزیوں کے شوقین افراد میں گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں گردوں کے کینسر کا خطرہ 28 فیصد جبکہ بون میرو کے کینسر کا خطرہ 31 فیصد تک کم ہو جاتا ہے مگر تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ صرف سبزیاں کھانے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں