متعددوارداتیں،شہری لاکھوں روپے ،گاڑیوں سے محروم

متعددوارداتیں،شہری لاکھوں روپے ،گاڑیوں سے محروم

رائیونڈ میں عبدالجبار ،ساندہ میں تنویر اور لاری اڈا میں یاسین کولوٹاگیا مصری شاہ،شادمان سے گاڑیاں ، نولکھا ،مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونزاور اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ رائیونڈ میں عبدالجبار سے 4لاکھ 10ہزار روپے اور موبا ئل فون،ساندہ میں تنویر سے 3 لاکھ 80ہزار اور موبائل فون،لوئرمال میں قدیر سے 3لاکھ 20ہزار اور موبائل ،لاری اڈا میں یاسین سے 2لاکھ70ہزارروپے اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں واصف سے 2لاکھ 60ہزاراور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،مصری شاہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاؤن، نولکھا اور مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں