پورٹ قاسم پر جدید ویسل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ
این آر ٹی سی سے معاہدہ، ہائی ڈیفینیشن کیمرے ،جدید ریڈار نصب ہونگے
کراچی(بزنس رپورٹر)پورٹ قاسم اتھارٹی نے جدید ویسل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔اس منصوبے کے تحت بندرگاہ کی نگرانی، جہاز رانی کی رہنمائی اور بحری سلامتی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق پورٹ قاسم پر لانگ رینج ہائی ڈیفینیشن کیمرے نصب کیے جائیں گے ، جو داخلی و خارجی چینلز، اینکرج ایریاز اور حساس تنصیبات کی مسلسل نگرانی کریں گے ۔وی ٹی ایم ایس ٹاور کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ پورے میری ٹائم زون کی مؤثر مانیٹرنگ ممکن ہوسکے ۔نئے ریڈار سسٹم کی مدد سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر ہمہ وقت نظر رکھی جائے گی۔