کالج سے آتی جاتی لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالے 2اوباش گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں پولیس نے کالج سے آتی جاتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے 2اوباش گرفتار کر لئے۔
ترجمان کے مطابق گجر پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بھوگیوال روڈ سے دو ملزموں کو گرفتار کیا،جو کالج سے آتی جاتی لڑکیوں پر آوازے کستے اور ہراساں کرتے تھے ، ملزموں کو فوٹیج میں لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزموں میں نوید اور عمر شامل ہیں جنہیں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی نے کہا کہ خواتین سے چھیڑخانی، ہراسمنٹ، جنسی استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔