سگیاں:کرنٹ لگنے سے 30سالہ مزدور جاں بحق

سگیاں:کرنٹ لگنے سے 30سالہ مزدور جاں بحق

پولیس کا اطلاع ملنے پر لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی سگیاں کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 30 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا ،چوکی سگیاں کے علاقے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں زیرِ تعمیر مکان میں مزدور شٹرنگ کے دوران لوہے کا پائپ اٹھاتے ہوئے اچانک بجلی کی ننگی تاروں سے چھو گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت 30 سالہ سیف الملوک کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ننکانہ صاحب کا رہائشی تھا۔متعلقہ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں