کیا آپ پراسرار گھوسٹ ٹاؤن کے بارے میں جانتے ہیں
پنسلوانیا (نیٹ نیوز)یہ حقیقت ہے کہ اس کرۂ ارض پر ایک علاقہ ایسا بھی ہے جس کی پُرسکون گلیوں کے نیچے ایک زیرِ زمین آگ کئی دہائیوں سے بھڑک رہی ہے ، امریکی ریاست پنسلوانیا کا علاقہ سینٹرلیا کبھی ایک مصروف کان کنی کا قصبہ تھا جہاں سیکڑوں افراد آباد تھے اور متعدد کاروبار چلتے تھے ، مگر آج یہ ایک ویران بستی بن چکا ہے ۔زیرِ زمین لگی آگ کئی دہائیوں سے بھڑک رہی ہے اور ماہرین کے مطابق یہ مزید سیکڑوں برس تک یوں ہی جلتی رہ سکتی ہے ۔
اس آگ کی اصل وجہ تاحال یقینی طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ایک نظریے کے مطابق اس کا آغاز قصبے کے ایک لینڈ فل مقام سے ہوا جہاں رضاکار فائر فائٹرز نے کچرے کو آگ لگائی، یہ سمجھے بغیر کہ شعلے پھیل سکتے ہیں۔ایک غیر محفوظ راستے کے ذریعے یہ آگ زیرِ زمین موجود متروک کوئلے کی کانوں کی سرنگوں تک جا پہنچی اور تب سے یہ شعلے انہی سرنگوں میں مسلسل بھڑک رہے ہیں۔