امن کا پیغام پر ٹرولنگ کا سامنا نورا فتیحی کا ناقدین کو جواب
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی نے امن کے پیغام پر تنقید کا نشانہ بنانے والے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔
34 انہوں نے اوانسٹاگرام پر ایک ر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سمجھ بوجھ اور سننے کی صلاحیت کھو دی ہے ، تنقیدی سوچ وہ چیز ہے جو ہم سب سکول میں سیکھی ہوتی ہے ،میرا امن اور اتحاد کا پیغام دنیا کے ہر فرد کے لیے ہے ، چاہے وہ کسی بھی ملک یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر امن کی اپیل آپ کو مشتعل کرتی ہے تو آپ کو اپنے احتساب کی ضرورت ہے۔