نین تارا نے چنئی میں ساڑھے 31 کروڑ کا لگژری ڈوپلیکس خرید لیا

نین تارا نے چنئی میں ساڑھے 31 کروڑ کا لگژری ڈوپلیکس خرید لیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)جنوبی بھارت کی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی اداکارہ نین تارا نے چنئی کے پوئز گارڈن کے علاقے میں 31 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ایک لگژری ڈوپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش نے یہ پرتعیش اپارٹمنٹ تامل ناڈو کے صدر مقام چنئی شہر کے پوش اور فیشن ایبل علاقے میں لیا ہے ۔ اپارٹمنٹ چنئی کے تینامپیٹ علاقے میں لیگاسی پروجیکٹ کی چوتھی اور پانچویں منزل پر واقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں